242

سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے نکاح کرلیا

ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان محمد حسان سے نکاح کرلیا ہے۔
سکھ لڑکی جگجیت کور دختر بھگوان سنگھ نے مقامی مدرسے میں جاکر اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا جہاں اسے کلمہ پڑھایا گیا۔ مسلمان ہونے کے بعد جگجیت کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا اور اس کا محمدحسان سے نکاح پڑھایا گیا۔
اس موقع پر جگجیت کور نے بیان حلفی دیا کہ وہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کررہی ہیں اورحسان سے شادی کررہی ہے ۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گھر سے اپنی مرضی سے آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں