137

سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیلز ٹیکس وصولی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار نہیں ہے، ایف بی آر غیر رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر سکتا، سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر پہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کاروباری افراد کی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کا اطلاق تب ہوگا جب ایف بی آر کسی کاروباری پرسن کو رجسٹرڈ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں