130

سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔
کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انتہائی مطلوب 22 خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18 دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1 کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے۔
فہرست میں سب سے خطرناک دہشتگرد مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کے سرکی انعامی رقم 1 کروڑ روپے مقررہے، دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جب کہ فہرست میں بے نظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں