129

شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

ایف آئی اے نے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کا ڈھونگ رچا کر مسیحی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا چنگ اور گینگ کے دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں پادری زاہد، ایجنٹ کاشف ، چینی خاتون مینڈس اور چنگ نامی چینی شخص شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق مسیحی خواتین کو شادی کی آڑ میں چین لے جایا جاتا تھا اور خواتین کو چین لے جاکر غیر اخلاقی کام کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں