185

شعیب دستگیر آئی جی پنجاب تعینات، نوٹی فکیشن جاری

حکومت نے کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا ساتھ ہی چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے عہدے پر شعیب دستگیر کو تعینات کردیا گیا ہے وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جب کہ سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
21 گریڈ کے افسر شعیب دستگیر اس سے قبل ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور گریڈ 22 میں ترقی کے بعد ان کی پہلی پوسٹنگ بطور آئی جی پنجاب کی گئی ہے۔ دریں اثنا چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی تبدیل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب میں انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم عہدوں اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ دیا تھا جب کہ دو روز کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان سے دو بار ملاقات کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں