24

شہبازفیملی نے العریبیہ شوگر مل کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی چیلنج کردی

العربیہ شوگر مل سمیت دیگر 18 شوگر ملز نے اینٹی کرپشن کی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
نیب اور ایف آئی اے کے بعد اینٹی کرپشن نے بھی شہباز شریف خاندان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ شہباز شریف فیملی نے العریبیہ شوگر مل سمیت دیگر 18 شوگر ملز نے اینٹی کرپشن کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے 2017 سے 2019 تک کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، العریبیہ شوگر مل، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے شوگر ملز کے خلاف کاروائی کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے، اشتہار میں گنا سپلائی کرنے والے کسانوں سے تحریری شکایات مانگی گئی ہیں۔
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کا مؤقف سنے بغیر اشتہار جاری کرنا غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کے انکوائری کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات کو کالعدم قرار دیا جائے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں