55

شہباز شریف سے نیب حراست میں بیٹی کے سوا کوئی ملنے نہ آیا

شہباز شریف گرفتار ہیں جب کہ اس دوران ان سے بیٹی کے سوا ملاقات کیلیے کوئی نہیں آیا۔
شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے زیر تفتیش جسمانی ریمانڈ کے 2ہفتے مکمل کرلیے مگر اس دوران ان سے ملاقات کیلیے کوئی نہیں آیا، صرف ان کی بیٹی جویریہ نے گزشتہ ہفتہ ایک بار اپنے والد سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نیب کے ہاتھوں گرفتار کیا ہوئے ان کے بے شمار چاہنے والے بھی ان کو بھول گئے، مریم نواز ، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بھی تاحال ملاقات کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں