220

شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کردیا گیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے جس کے بعد شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا۔
شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف ایک دو روز میں ایم پی ایز اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور کل رائے ونڈ جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں