139

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے شہباز شریف کی تعیناتی کو چیلنج کیا جب کہ درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں لہذا انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے، شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا اور کسی نے بھی شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں