317

شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف درخواست ناقابل ِسماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نےقومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست ناقابل ِسماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارلحق پنوں پر مشتمل2 رکنی بینچ نےدرخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ کےبینچ نے پاکستان لائرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری کا اختیار دینے والا نیب کا سیکشن 24 آئین سے متصادم ہے، شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا جو آئین کے آرٹیکل 10 کےمنافی ہے، انویسٹی گیشن اور انکوائری کے دوران گرفتاری نہیں ہو سکتی، کسی کو تفتیش کے مقصد سے بلا کر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت کے استفسار پر اے کے ڈوگر نے بتایا کہ شہباز شریف نے انہیں وکیل مقرر نہیں کیا، وہ قانون کے طالب علم کی حیثیت سے آئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں