210

شہزادہ ولیم ، شہزادی کیٹ کی لاہور آمد پر سکیورٹی پلان مرتب

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی لاہور آمد پر سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔ شاہی مہمانوں کی آمد پر لاہور پولیس کے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسرسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے کے ساتھ شاہی خاندان کی سکیورٹی کے 80شاہی گارڈز بھی لاہور آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ کے دوران شاہی جوڑا ایس او ایس ویلیج اور شوکت خانم کا دورہ بھی کریں گے ۔ شاہی جوڑے کی سکیورٹی میں ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہونگے ۔ برطانوی شاہی جوڑے کی سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ جہاں سی او او اکبر ناصر خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سکیورٹی ٹیم کوشہر کے مختلف روٹس اور اہم مقامات بارے بریفنگ دی گئی اور سیف سٹی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔ شاہی جوڑے کی سکیورٹی ٹیم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر کاکہناتھاشاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں