47

شیخ زید ہسپتال کے 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

شیخ زید ہسپتال کے 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،متاثرہ ڈاکٹروں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ۔
شیخ زید ہسپتال کے 9 ڈاکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق تین روزقبل کورونا کے3 مریض لائے گئے تھے جن کے ساتھ مشتبہ مریض بھی شامل تھے اوران کا او پی ڈی میں چیک اپ کیا گیاتھا،نجی ٹی وی کے مطابق کچھ کی رپورٹ آنا باقی تھی جس پر ان کو داخل کرا لیا گیا اور9 ڈاکٹر ان کا معائنہ کررہے ہیں ۔
مذکورہ ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر متاثرہ ڈاکٹروں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ،متاثرہ ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر احمد زمان ،ڈاکٹر ارسلان ،ڈاکٹر حیدراور دیگر شامل ہیں،متاثرہ ڈاکٹروں کے ساتھ را بطے میں آنے والے 30 سے زائد پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں