32

صارفین کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ماہ اگسست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس پر 30 ستمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔
بجلی کے صارفین کے لئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کانیپرا30 ستمبر کو فیصلہ کرے گا۔
اگست میں پانی سے 37.39 فیصد اور کوئلے سے 17.30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 9.59 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے 20.90 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے 5.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا شدہ بجلی کی قیمت 12.23 روپے فی یونٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں