313

صوبائی وزیر مال کا اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا دورہ

صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن روڈ لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے تمام کاﺅنٹرز کا معائنہ کیا اور سنٹر میں موجود عوام سے مسائل بھی جانے۔ سائلین نے سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے مثبت رویے کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی باری مقررہ وقت پر آجاتی ہے۔ صوبائی وزیر نے سائلین سے کہا کہ صوبہ بھر کے سنٹرز میں انشاءاللہ واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں