275

ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی حکومت کیلئے امتحان – مسلم لیگ ن کلین سویپ کر سکتی ہے؟

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معرکہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے امتحان‘ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کیلئے گیم چینجر بن گیا۔ 14 اکتوبر کو لاہور کی دو صوبائی نشستوں سمیت پنجاب بھر کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں 175 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ن لیگ 162 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تحریک انصاف کو پنجاب میں ن لیگ پر صرف 14 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کا ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کی صورت میں پنجاب حکومت میں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کلین سویپ کیا تو ان کی تعداد 173 ہو جائے گی۔ ن لیگ پیپلزپارٹی کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے کی پوزشن میں آسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں