290

ضمنی الیکشن NA-131: شیزان ڈیفنس میں منعقدہ PTI کے امیدوار ہمایوں اختر کی کارنر میٹنگ

تحریک انصاف کے حلقہ 131 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے شیزان ریسٹورنٹ میں پراپرٹی ڈیلرز کا ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں امیدوار ہمایوں اختر خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار اور مخلص شخص ہیںاور محض انہی کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کا فاصلہ دنوں میں طے کر سکتا ہے عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس محنت کے نتیجے میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا جبکہ پی ٹی آئی کو حکومت سنبھالے ابھی ایک ماہ کا عرصہ ہی بیتا ہے اور اس عرصے میں حکومت نے وہ کام کردیئے ہیں جو مسلم لیگ ن 30سالوں میں نہیں کر سکی۔تقریب میں ہمایوں اختر خان نے پراپرٹی پر عائد بے جا ٹیکسوں میں کمی کے حوالے سے بھی ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر الخدمت گروپ کے طلعت احمد میاں‘ آصف جہانگیر‘ نواز غنی‘ زاہد بن صادق‘ محمد جہانزیب‘ بشارت نوشاہی‘ راجہ عاصم اور دیگر نے ہمایوں اختر خان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں