362

ضمنی الیکشنNA-131: خواجہ سعد رفیق نے ڈیفنس کمرشل ایریاز کا دورہ کیا

حلقہ این اے 131 میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں اس حوالے سے انتخابی مہم میں بھی خاصی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ان دنوں DHA کے کمرشل ایریاز میں واقع پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر میں کارنر میٹنگ کر رہے ہیں ۔ وہ فیز 1 ایچ بلاک مارکیٹ میں Bravo Estate ‘ کے بلاک میں یحییٰ اسٹیٹ‘ فیز 2 ٹی بلاک میں کیپٹل اسٹیٹ اور فیز 3 وائے بلاک میں فاطمہ اسٹیٹ ‘ فیز 4 ڈبل ڈی بلاک میں البرکہ اسٹیٹ میں MPA میاں نصیر احمد اور سینئر مسلم لیگی کارکن چودھری سرفراز احمد کے ہمراہ گئے۔اس دوران ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود چودھری ‘ میاں نواز‘ ظہیر اعوان‘ یحییٰ خان ‘ ابوبکر بھٹی‘عمران فیض اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا اور پراپرٹی ڈیلرز برادری کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں اختر خان مسلم لیگ ن کا بھگوڑا ہے اس نے ق لیگ میں وزارت لینے کیلئے حصہ لیا تھاا ب پھر MNA بننے کیلئے تحریک انصاف کی گود میں جا بیٹھا ہے۔ اس حلقے کی عوام نے اسے پہلے بھی مسترد کیا تھا اور اب بھی ہمایوں اختر کو بھاری ووٹوں سے شکست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں