284

ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،

ملک کے مختلف شہروں میں ہونیوالی ضمنی الیکشن میں پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کے جوان پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر چالیس ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جب کہ ایک لاکھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تعینات ہیں۔ مختلف حلقوں کے سترہ سو ستائیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا گیا ہے۔ ۔ دو قومی اوردو صوبائی حلقوں کے ایک سو پچاس سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس قرار دیئے گئے پولنگ سٹیشنز کودو کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹگری میں ایک سوپچاس سے زائد جبکہ بی کیٹگری میں سات سو اٹھائیس پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں