284

ضمنی انتخابات 2018ء، الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات 2018ء کے نتائج کے بعد پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں سے سب سے زیادہ پندرہ نشتیں جیتیں۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی چار، خیبر پختونخوا کی چھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ مجموعی طور پر گیارہ نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔
ن لیگ نے قومی اسمبلی کی چار، پنجاب اسمبلی کی چھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نشست جیتی۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی دو جبکہ متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی دو جبکہ اے این پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے فتح سمیٹی۔ پنجاب اسمبلی کے دو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں