ضمنی الیکشن این اے 131 کے حوالے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی نے اپنا امیدوار رانا عمر شہزاد گوگا کو نامزد کردیا ہے۔ ان کا انتخابی نشان کرین ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے 14 اکتوبر کو کرین پر مہر لگائیں اور نفاذ اسلام کی کوششوں میں ہماری معاونت کریں۔
