296

عبدالرزاق ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن کرنے کے لیے بے چین

آل راؤنڈر عبدالرزاق ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن کرنے کیلیے بے چین ہیں۔ عبدالرزاق نے 38 برس کی عمر میں پاکستانی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔ عبدالرزاق 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہوگئے تھے تاہم رواں برس انھوں نے دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شروع کی، وہ لاہور قلندرز کی جانب سے ابوظبی ٹی 20 لیگ میں حصہ لیں گے۔ آل راؤنڈر نے کہاکہ اس ایونٹ میں شرکت میری پاکستانی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں