258

عدالت نے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اداکارہ میشا شفیع کے وکلا نے میڈیا پر بیان بازی کی علی ظفر کی درخواست پر بحث مکمل کی، گلوکار علی ظفر کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں