280

عسکری 10ایف بلاک میں بریگیڈیئر ہاﺅسز کی تعمیر مکمل

عسکری 10کے ایف بلاک میں بنائے گئے بلند و بالا فلیٹس سے چند قدموں کے فاصلے پر زیر تعمیر ”بریگیڈیئر ہاﺅسز“ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے یہ ایک کنال رقبہ پر مشتمل ہیں سادہ طرز تعمیر کے حامل ان بنگلوں کو جلد ہی فوجی افسران کو الاٹ کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان بنگلوں میں سے زیادہ تر مارکیٹ میں فروخت کیے جائیں گے جن کی ڈیمانڈ 4کروڑ روپے کے قریب ہوگی۔ خوبصورت اور جاذب نظر محل وقوع کے حامل قطار در قطار ایک جیسے ڈیزائن پر مشتمل بنگلوں کا فرنٹ ویو بھی روایتی ہے۔ ان گھروں کے قریب ہی کئی کنال پر مشتمل پارک کی تزئین و آرائش ان دنوں جاری ہے۔ یاد رہے کہ عسکری 10 میں مزید فلیٹس کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جو نئے بلاک میں واقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں