314

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا نیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور میں پتے کا کامیاب آپریشن

معروف لوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی ڈی ایچ اے لاہور فیز 5 میں رہائش پذیر ہیں گزشتہ دنوں انہیں پتے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد نیشنل ہسپتال لایا گیا ان کے صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ یہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کے مطابق دو تین دن میں ریکوری ہو جائے گی سانول نے مزید بتایا کہ ان کے والد کو پانچ دن قبل پتے میں شدید تکلیف ہوئی تھی اور رات کو درد اچانک بڑھ گیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں