253

علیم خان نیب کو اربوں کے ذرائع نہ بتاسکے، ریمانڈ میں توسیع

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نیب کو والدین اور امریکا برطانیہ سے بھجوائی جانے والی اربوں روپے کے ذرائع نہیں بتا سکے۔
نیب لاہور میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئیر رہنما علیم خان کی تفتیشی رپورٹ ایکسپریس نے حاصل کر لی، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے بتایا کہ ان کے والد کو بیرون ملک سے 60 کروڑ اور 90 کروڑ روپے الگ الگ موصول ہوئے مگر علیم خان والدین کی طرف سے موصول ہونیوالی رقم کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔
نیب رپورٹ میں اس امر کا بھی انکشاف کیا گیا کہ سابق سینئر وزیر علیم خان کے اکاؤنٹس میں ساٹھ مختلف مشتبہ رقم کی منتقلی ہوئی جو ان کے والدین کی جانب سے منتقل کی گئی رقم سے الگ تھی۔
علیم خان نے دبئی اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں اور جن کمپنیوں سے خریدی گئی کی تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے،احتساب عدالت نے علیم خان کو مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں