262

علیم خان کی گرفتاری کا حکم آ گیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے مسلسل عدم حاضری کے باعث علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس 2014 میں دھرنے کے دوران درج کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں