270

عمران خان نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 18 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ( ن)کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 18 اکتوبر کو دن ایک بجے ہوگی، اس ضمن میں عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں