44

عمران خان کو یقین تھا نواز شریف نہیں بچیں گے، خوف کے مارے باہر بھیجا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہےہیں۔
جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں، جس طرح ملک کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کا جانا بنتا ہے، میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں، حکومت مزید نہیں چل سکتی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران آنے والا ہے، بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آرہے ہیں، آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے، کشمیر کا مقدمہ آپ ہار چکے ہیں، اب ججز بھی بول رہے ہیں وہ بھی حکومت سے تنگ ہیں، اب تو لوگ عمران کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ انہیں بلیم کریں بلکہ وہ ان کے بڑوں کو الزام دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے سلیکٹرز کی مٹی بھی پلید کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں