47

عوامی رکشہ و ٹیکسی یونین کی مہنگائی کے خلاف ریلی

عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، قیامت کے روز ظالم حکمرانوں کے گریبان غریبوں اور مزدوروں کے ہاتھ میں ہوں گے ،ہمارے حکمران اپنی تنخواہیں مزدوروں کے برابر کر لیں یا مزدوروں کی تنخواہیں اپنے برابر کردیں تو ملک کا سارا قرض اتر جائیگا۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے گجو متہ سے لبرٹی چوک تک مہنگائی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوامی پاسبان کے نوجوانوں، عوامی رکشہ یونین، عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے سینکڑو ں کارکنوں نے شرکت کی۔ریلی کے دوران فیروز پور روڈ پرکارکن مجید غوری، ذیشان اکمل، حاجی رفاقت، وارث جوئیہ، عزیز عباسی، اے ڈی فیصل، عبدالرزاق کا استقبال کرتے رہے ۔جو ں جوں ریلی لبرٹی کی طرف بڑھتی گئی لمبی ہوتی گئی۔ ریلی کی وجہ سے کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں