288

عوامی مسائل پر نوٹس لینا میری ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پر نوٹس لینا میری ذمہ داری ہے اور انصاف کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سب کو واضع پیغام ہے آئین کے خلاف کوئی کام قابل قبول نہیں ہے، پاکستان میں جمہوریت کے سوا کوئی حکومت نہیں ہوسکتی، جمہوریت آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ اور ہر شہری کے بنیادی حقوق کی محافظ ہوتی ہے، میری ذمہ داری ہے عوامی مسائل پر نوٹس لوں، انصاف کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ استاد معاشرے کا سب سے مقدس کردار ہے، معاشرے میں استاد کا احترام ہونا چاہیے، نپولین نے فاتح بنتے ہی استاد کے گھر پناہ لینے والے کے لیےعام معافی کا اعلان کیا، کل پروفیسر کے ساتھ جو رویہ رہا اس پر افسوس ہوا۔ میں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا از خود نوٹس لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں