126

غیرقانونی طور پر ترکی جانیوالے پنجاب کے 11 نوجوان ایران میں جاں بحق

انسانی اسمگلرزکی غیرقانونی طریقہ سے 25نوجوانوں کو ایران سے ترکی پہنچانے کی کوشش، گلیشیرزکی سلائیڈنگ سے 11 نوجوان برف تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کے 25 نوجوانوں کے ایک گروپ کو انسانی اسمگلرز نے سہانے خواب دکھائے اور فی کس ڈیڑھ لاکھ میں زمینی راستہ سے غیرقانونی طور پر ایران تک پہنچانے کیلیے آمادہ کیا۔
بچ جانے والے نوجوان خضرعباس کے مطابق ایجنٹ لاہور کا تھاجو ٹھیک نام نہ بتاتاتھا اس نے سب کولے جاناتھا جب 25نوجوان غیرقانونی طور پہ بارڈر پارکرنے نکلے تو میں پیچھے رہ گیا اور نہ جا سکا، بعد میں پتاچلاکہ گلیشئرزکی سلائیڈنگ سے سب برف تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں ایجنٹ نے 11کی موت سے متعلق ہمیں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں