70

فخر زمان کو بخار,ٹیم سے ڈراپ,گرین شرٹس نیوزی لینڈ روانہ

بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم بلند عزائم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہوگئی ، اوپنر فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے ۔ پی سی بی کے مطابق 35رکنی قومی سکواڈ کے تمام کھلاڑی اور سپور ٹ سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آئے تاہم فخر زمان ٹور سے دستبردار ہوگئے ہیں کیونکہ وہ بخار سے ٹھیک نہ ہو سکے لہٰذا دیگر کھلاڑیوں کی صحت کو محفوظ بنانے کی خاطر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ انہیں دورے سے الگ کر دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز فخر زمان میں بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعددمرتبہ چیک اپ کے باوجود ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی ۔بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو ٹیم ہوٹل میں مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان سے مسلسل رابطے میں ہے ،ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل بھی طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہناہے کہ 21نومبر کو سکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ فخر زمان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تھی تاہم 22نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں بخار کی علامت ظاہر ہوتے ہی انہیں فوری طور پر سکواڈ سے الگ کردیا گیا تھا کیونکہ دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ گزشتہ روز دورے پر روانگی سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو نظم وضبط اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے لیکچر دیا جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کوویڈ پرٹوکولز سے آگاہ کیا اس موقع پر ٹیم منیجر منصور رانا بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں