77

فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ کس حال میں ہے؟

زیر تعمیر منصوبے فردوس مارکیٹ انڈر پاس میں بھی بارشی پانی جمع ہوگیا، تعمیراتی کام بند،منصوبے میں مزید تاخیر کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق شہر میں ہونے والی تیز بارش نے ہر شعبے کو متاثر کر دیا،بارشی پانی انڈر پاس کی کھدائیوں اور کیرج وے میں جمع ہوگیا ،ملحقہ سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔تعمیراتی کام عارضی طور پر معطل ہو گیا،5 ستمبر کو انڈر پاس سے ٹیسٹ کے طور پر گاڑیاں گزارنے کا پروگرام بھی منسوخ کرنا پڑا ۔ ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز پانی کے نکاس میں مصروف نظر آئے مگر لاکھوں گیلن پانی جمع ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے انڈر پاس کو عوام کے لئے کھولنے کی 15 ستمبر ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی مگر بارشوں کی وجہ سے مزید تاخیر کا اندیشہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں