260

فضل الرحمن اب نوازشریف کوسیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف تواتنے بیمار تھے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی توجان کو خطرہ ہے، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اوراب ایمبولینس کے بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمن میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پربات چیت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں