310

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر کیسے بڑھے؟ انکوائری رپورٹ آگئی

صوبائی وزیرکالونیزفیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبرغیر قانونی طور پر بڑھانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پنجاب کے وزیر برائے کالونیزفیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبرغیرقانونی طورپر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہد حسن چوہان کے فزکس پریکٹیکل کے نمبر 14 سے 30 کیے گئے، ہیڈ ایگزامینرایسوسی ایٹ پروفیسرسلیم رمضان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نمبر بڑھائے اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی، پریکٹیکل لینے والے سب ایگزامینرنے بھی نمبروں کی تبدیلی سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
چیئرمین پنڈی بورڈ ڈاکٹرغلام دستگیرکے کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزمینر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے لیے سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو رپورٹ بھیج دی گئی تاہم فیاض چوہان کے بیٹے کا رزلٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا، قانونی رائے کے بعد فہد حسن کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔
فیاض الحسن کے بیٹے نے نجی کالج سے بارہویں جماعت کے پرچے دیئے اور 769 نمبر حاصل کیے۔ فیاض الحسن چوہان پرالزام لگایا گیا ہے کہ انٹرکے سالانہ امتحانات میں ان کے بیٹے فہد حسن کے نمبر بڑھوائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں