74

فیروزپور روڈ سے LDA سٹی کے حصول کیلئے اراضی کا عمل تیز‘ سائٹ آفس بھی قائم

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز کو جلد از جلد پلاٹ دینے کیلئے حصول اراضی کا عمل تیز کرنے‘ سکیم کا سائٹ آفس قائم جبکہ ضروری عملہ تعینات کرنے اور سکیم کی پلاننگ میں ترامیم کو تین روز کے اندر اندر حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے ایل ڈی اے سٹی کے امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز رانا عبدالشکور‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خاں‘ چیف ٹاﺅن پلانر سید ندیم اخترزیدی‘ چیف میٹرو پولیٹن پلانر اظہر علی‘ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عثمان غنی‘ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی سٹی فہد انیس اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں