320

فیروزپور سٹی فراڈ کیس کا ملزم ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گیا

فیروزپور سٹی میں 2ارب 22 کروڑ 23 لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث ملک لیاقت نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ دائر درخواست میں چیئرمین نیب‘ ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیروزپور سٹی میں ندیم احمد‘ نعیم احمد اور نذر محمد نے 6 ہزار 195پلاٹ فراڈ کے ذریعے فروخت کیے‘ درخواست گزار کے مطابق ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے 50کروڑ 37لاکھ 34ہزار 644 روپے جمع کرا دیئے ہیں درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ اس فعل میں ملوث نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں