مسلم لیگ ن کی خواتین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر پریس کلب کے باہر چراغاں کیا ۔مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ نسیم فاروقی کی قیادت میں خواتین نے لاہور پریس کلب کے باہر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒاور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی خواتین کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں ۔
