224

قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشاء بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قبضہ مافیا کے سربراہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کیانی عدم گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کے جج نے منشا بم اور اسکے چار بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے پانچوں ملزموں کو 10 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے بھی منشاء بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش ہے اور پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ منشاء بم پر اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں