280

قومی کرکٹ ٹیم جمعے کو وزیراعظم سے ملاقات کریگی

ورلڈکپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے پہلے قومی ٹیم جمعے کو پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ جانے والے کھلاڑی جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اسینڈ آف تقریب کے لیے پی سی بی حکام نے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
انیس سو بانوے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹرز سے خصوصی خطاب کریں گے ، اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی ٹیم کی 23 اپریل کو لندن روانگی طے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں