266

قینچی ڈرین کی لمبائی طویل کرنے کیلئے کینٹ بورڈ کو خط لکھنے کی ہدایت

کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے قینچی میٹرو کے قریب ڈرین اوور فلو کے معاملے پر ڈرین کی لمبائی طویل کرنے کیلئے کینٹ بورڈ کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ڈرین اوور فلو کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز‘ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی اور میٹرو اتھارٹی و کینٹ بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ فوری طور پر ڈرین کی مکمل صفائی کرائی جائے۔ کینٹ بورڈ پمپوں کو چلانے کے اوقات کار کو تبدیل کرے اور ڈرین کی لمبائی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کینٹ بورڈ کو خط لکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں