291

لالک جان چوک ڈیفنس میںپی ٹی آئی کارکنوں نے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم کی شجرکاری مہم کے دوران لالک جان چوک پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے لالک جان چوک میں وزیراعظم عمران خان کی ہرا بھرا پاکستان مہم کے سلسلے میں کیمپ لگایا‘ کیمپ میں 5 سو افراد کو مفت پودے فراہم کیے گئے‘ کیمپ میں رابیل بٹ‘ فرحت منظور‘ رفعت شاہین‘ نادرہ عمر شریک ہوئیں۔ خواتین نے راہگیروں میں شہتوت‘ شیشم سمیت دیگر پودے تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں