125

لالہ موسیٰ میں لوک گلوکار عالم لوہار کی قبر کی تزئین و آرائش

لوک گلوکار عالم لوہار کی لالہ موسیٰ میں واقع قبر کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے اور سفید رنگ کا پتھر اور دروازہ لگا کر اسے ایک نئی شکل دی گئی ہے یاد رہے کہ گلوکار حاجی محمد عالم لوہار 3 جولائی 1979ءمیں انتقال کر گئے تھے ان کے بیٹے مشہور گلوکار عارف لوہار نے ان کی تربت لالہ موسیٰ شہر کے قریب باقاعدہ طور پر سنگ مر مر سے تعمیر کروائی اور اب اس کی تزئین و آرائش کردی گئی ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں فاتحہ خوانی کیلئے آتی ہے اور عالم لوہار کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں مانگتی ہے۔(رپورٹ: زین جٹ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں