280

لاہور‘این اے 131: آزاد امیدوار تجمل حسین نے سکیورٹی مانگ لی

لاہور کے حلقہ این اے 131 سے آزاد امیدوار سید تجمل حسین شاہ نے سکیورٹی مانگ لی‘ کہتے ہیں نامعلوم افراد سے جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ آزاد امیدوار کے مطابق گزشتہ چند روز سے نامعلوم مشکوک کار سوار افراد پیچھا کرتے ہیں جس کا اثر الیکشن مہم پر بھی پڑ رہا ہے جبکہ جان کو بھی شدید خطرات ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست ڈی آئی جی آپریشنز کو مارک کردی تاہم 3 روز گزرنے کے بعد بھی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں