67

لاہورمیں لڑکی کونوکری کا جھانسہ دیکراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزمان نے شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
لاہورمیں مبینہ طورپراجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ملزمان حسن اورعرفان نے نوکری کا جھانسہ دے کرریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں میں بلایا اورزیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں