223

لاہورمیں ملزمان دن دیہاڑے 3 افراد کوقتل کرکے فرار

دروغہ والا میں ملزمان دن دیہاڑے 3 افراد کو قتل کرکے فرارہوگئے۔
لاہورکے علاقے دروغہ والا میں موٹرسائیکل سوارحملہ آورں نے دن دیہاڑے مخالف گروپ کے تین افراد کوگولیاں چلادیں اور فرارہوگئے۔ مرنے والوں میں دوبھائی 17سالہ زین اور35 سالہ غنی جبکہ 20 سالہ معراج دین شامل ہیں۔ تینوں مرید کے سے اپنے عزیزوں کو ملنے لاہور آئے تھے کہ مخالف گروپ نے ریکی کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ بٹ گروپ اور قصائی گروپ کے درمیان ہوئی ۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایس پی شاہ زیب کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جب کہ مقتولین کے رشتے دار کا کہنا ہے کہ 15 سال پرانی دشمنی کی وجہ وہ لاہورشفٹ ہوگئے تھے۔ وزیراعلی پنجاب نے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں