261

لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں کوئی اطلاع معلوم نہیں ہوئی، شیخوپورہ ،شاہ کوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں