115

لاہور ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد کرلیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جانے والی خاتون کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد کرلیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بیگ ان کے بھائی کا ہے جس کے پاس نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی ہے، غلطی سے گولیاں اس بیگ میں رہ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں