284

لاہور: لبرٹی چوک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ تاجر پریشان

لاہور کا مشہور علاقہ لبرٹی مسائل کی آماجگاہ بننے لگا جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج مسائل سے تاجر شدید پریشان ہو گئے‘ یوںتو گلبرگ کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے تاہم گندگی کے مناظر دیکھ کر کی پسماندہ علاقے کا گمان ہوتاہے‘ شہر کی معروف و مصروف لبرٹی مارکیٹ کے سامنے لگے کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں‘ تاجروں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایت کے باوجود صفائی کا مناسب انتظام نہیں کیا جا رہا۔ دکانداروں کاکہنا تھا کہ واسا کا عملہ پیسے تو لے جاتا ہے لیکن سیوریج کی صورتحال جوں کی توں رہتی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیاکہ علی زیب روڈ گلبرگ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں نہیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں