126

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانے کی تیاری

آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر كیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں پر ’ٹیکسی لوگو‘ لگانے کے لیے سیكرٹری ٹرانسپورٹ كو خط لكھ دیا ہے۔
سی ٹی او کی جانب سے لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی گئی ہےکہ آن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر ’ٹیکسی لوگو‘ آویزاں کروایا جائے اور تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کو ’ٹیکسی لوگو‘ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر نے دلیل پیش کی ہے کہ آئن لائن ٹیکسی سروسز کی گاڑیاں پرائیویٹ نہیں ہیں ، ٹیكسی لوگو آویزاں ہونے سے شہریوں كو آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں